آئی ایم ایف کا بجٹ، نظم و نسق بہتر بنانے کےلئے تکنیکی مشن کا آغاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر بجٹ نظم و نسق بہتر بنانے اور مالیاتی اعداد و شمار میں پائے جانیوالے مستقل شماریاتی فرق دورکرنے کیلئے تکنیکی معاونت مشن کا آغازکر دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مشن 2 ہفتے تک پاکستان کے مالیاتی نظام، قوانین،طریقہ کار اور اعداد و شمارکے نظم کا تفصیلی جائزہ لے گا، پبلک فنانس مینجمنٹ قوانین،مالیاتی ڈیٹاسٹریٹجی،اندرونی کنٹرول اور خزانے کے نظم و نسق معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔