27ویں آئینی ترمیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور: (کورٹ رپورٹر)27ویں آئینی ترمیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی ،وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاسپریم کورٹ کے متعدد اختیارات نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جا رہے ہیں ،ترمیم آئین کی اصل روح، اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی خودمختاری کے منافی ہے، عدالت 27 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔