مسلسل غیر حاضری پر گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا،سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پروارنٹ جاری کیے۔