اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری ، کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، شرکاءکو وزیر اعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا، مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جائے،پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا، روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو ترجیح دی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، رمضان المبارک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے،اجلاس کو بتایا گیا بجلی اور گیس کے بلز پر راست ”کیو آڑ“ کوڈز کے ذریعے ان کی ادائیگی کو کیش لیس کیا جا رہا ہے جس کی بدولت اربوں کے بلوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ممکن ہوئی ہے،وزیر اعظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا والٹس رواں ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے، مستحقین کو رقوم کی آئندہ قسط بھیجی جائے گی، اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کیلئے قائم موبائل ایپلی کیشن کو راست کےساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور ادائیگیاں کی جا رہی ہیں،شرکا کو بتایا گیا اسلام آباد میں نئے کاروبار کھولنے کےلئے لائسنس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کےساتھ مشروط کیا گیا ہے اور موجودہ تمام دکانوں پر راست ”کیو آر“ کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ ملک میں ڈیجیٹل بینکس کے قیام کیلئے لائسنس جاری کئے جارہے ہیں،دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری ، کرپشن میں کمی آئےگی: وزیراعظم

















