ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی 48 پیسے یونٹ سستی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی 48 پیسے یونٹ سستی ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین مستفید ہوں گے، صارفین کو 5 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔