اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے استنبول مذاکرات میںشواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کردئیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہامذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے، وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کیں، ثالث افغان طالبان کیساتھ مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں،پاکستان کی جانب سے ثالثوں کو فراہم کردہ معلومات مصنفانہ اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، مطالبات نہایت سادہ، واضح، مصنفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں، مذاکرات کی تکمیل اور نتائج تک کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کریں گے۔
طاہر انداربی نے کہامذاکرات میں ثالثوں نے پاکستان کے موقف کی مکمل تائید کردی، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے کسی قسم کے بیان پر دھیان نہ دیا جائے، پاکستان کا واضح موقف ہے افغان سرزمین دہشتگردی کےلئے استعمال نہ ہو،چمن واقعہ پر افغانستان کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں، فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا،مثبت جائزے کے بعد ہی سرحدیں کھولنے پر بات کی جاسکتی ہے، مذاکرات میں افغانستان کی جانب سے چمن سرحد پر خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔
استنبول مذاکرات، پاکستان نے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کردئیے



















