اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے 27ویں ترمیم ہوچکی اب 28ویں کی تیاری کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاپورے نظام کی ضامن پیپلزپارٹی ہے ،جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،پیپلزپارٹی خاص طور پر بلاول بھٹو بہت جمہوری شخص ، زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،بلاول ،زرداری کا سیاسی کمبی نیشن زبردست ، شہباز ،زرداری کا اتحاد بہت اچھا جارہا ہے، فضل الرحمن سے ملاقات میں بہت سی چیزوں پر بات چیت ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہابلاول بھٹو نے27ویں ترمیم پرٹوئٹ کرکے اچھا اقدام کیا،آئینی عدالتیں پہلے بننی چاہئیں تھیں،70 سال کے ججز بھی عدالتوں میں آسکتے ہیں غلط کیا ہے،جب نوکری کرنی ہے تو نخرہ کیوں کریں۔
27ویں ترمیم ہوچکی اب 28ویں کی تیاری کریں، فیصل واوڈا



















