سرحد پار تجارت کا فروغ”ٹریڈ لیب“ پلیٹ فارم متعارف، 9 آن لائن کورسز شامل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرحد پار تجارت کے فروغ کےلئے”ٹریڈ لیب“ پلیٹ فارم متعارف ،مقصد تاجروں ، سٹارٹ اپس اور اداروں کو عالمی تجارتی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔

پاکستان ون ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر نے کہاڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ایس ڈی پی آئی اور نجی کاروبار کے بین الاقوامی سینٹر کی مدد سے تیار کیا گیا،ابتدائی مرحلے میں 9 آن لائن کورسز کسٹمز ، ایکسپورٹ ، تجارتی قوانین اور مارکیٹ سٹریٹیجی شامل ہیں، ”ٹریڈ لیب“ سے تجارتی وقت ،لاگت میں کمی ،کاروباری مسابقت ،شفافیت میں اضافہ ہو گا۔