عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کوششیں جلد رنگ لائیں گی‘فواد چودھری

لاہور:( خبر نگار)سابق وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے ملک میں سیاسی استحکام ،سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے کوششوں کے اثرات اگلے 10سے 15دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہابہت خوشی ہے پاکستانی سیاست میں ٹھہرا ﺅاور عمران خان سمیت سیاسی اسیران کی رہائی کےلئے شروع کی جانے والی کوششوں کو بڑی ابتدائی کامیابیاں ملیں،وقت قریب ہے جب فاصلے کم ہوتے نظر آئیں گے۔