قائمہ کمیٹی میں ایف سی تنظیم نو بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی داخلہ نے ایف سی تنظیم نو بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی نے کہا فورس 1913 میں بنائی گئی ،ایکٹ 1915 میں بنا، ایف سی کی ٹوٹل نفری 2756 ہے،2حصوں میں تقسیم کیا گیا ،24 ہزار کی نفری کو بالکل ویسے ہی رکھا جائےگا جیسے پہلے تھی ،24 ہزار کی نفری فوج کےساتھ ملکر دہشتگردی کےخلاف کام کر رہی ہے۔

وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا بل قومی اسمبلی ،سینٹ میں پیش ہو چکا ،آرڈیننس کے ذریعے چل رہا تھا، آرڈیننس کی مدت ختم ہو رہی ہے پھر پارٹیاں کہتی ہیں آرڈیننس کے ذریعے کام چلایا جا رہا ہے،درخواست ہے بل کو پاس کر دیں،کمیٹی نے کثرت رائے سے منظوری دےدی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے طلال چودھری نے کہا آئین سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،قانون کسی فرد، جماعت یا علاقے نہیں ،وسیع تر ملکی مفاد میں بنایا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی ترمیم پاس نہیں ہو سکتی، کوشش کر رہے ہیں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قانون سازی کریں،تمام حکومتی و اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد میں قانون سازی کا حصہ بنیں۔