بابر اعظم ایک قدم اور آگے،ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بابر اعظم ایک قدم اور آگے،ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کارنامہ جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں سر انجام دیتے ہوئے روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے ،بابر کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے،جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی 20میں اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔