”جینا مرنا پاکستان کےساتھ “ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے اعلان لاتعلقی


لاہور:(اپنے نمائندے سے )”جینا مرنا پاکستان کےساتھ ہے “ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم ٹی ایل پی سے اعلان لاتعلقی کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے کہالانگ مارچ سے دشمن قوتوں کو تقویت ملی،احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا،ملک کو نقصان پہنچا،فیصلہ بغیر کسی دباﺅ کے کیا،فلسطینی خود معاہدے پر مطمئن تھے مگر احتجاج کی کال دےدی گئی، تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں،دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، پاکستان تاقیامت قائم رہے گا ،کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ٹکٹ ہولڈرز نے مزید کہاجینا مرنا پاکستان کےساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کےلئے آبا و اجداد نے قربانیاں دیں۔