اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چودھری یاسین نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے منظوری دےدی۔
اعلان بلاول بھٹو نے زرداری ہاوس اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی،لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے ناموں پر بھی غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمعرات کوجمع کرائی جائےگی۔
دریں اثنا ن لیگ،پی پی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک اعتماد پر دستخط کردئیے،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہاپارٹی قیادت وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان ایک 2روز میں کرے گی،ن لیگ کے ایوان میں 9 ووٹ ہیں،پارٹی کی جانب سے راجہ فاروق حیدر نے دستخط کیے، کل 37 ممبران کی کھل کر حمایت حاصل ہے،مزید 5 ممبران نے حمایت کا یقین دلا دیا ۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا آزاد کشمیر میں استحکام، ترقی و خوشحالی کے خواہاں،بلاول بھٹو زرداری پرامن و خوشحال کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں،جمہوریت کا مقصد صرف ووٹ نہیں بلکہ عوام کو باعزت زندگی دینا ہے،کمزور طبقے کا تحفظ ہی حقیقی جمہوریت کی پہچان ہے،پاکستان کی خوشحالی علاقائی امن ،تعاون سے جڑی ، پیپلز پارٹی عوام کو بااختیار بنانے والی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کےلئے شرط عائد کردی،ذرائع کے مطابق چودھری انوار الحق نے حامی وزرا،اراکین اسمبلی کےلئے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔
انوار الحق نے مطالبہ کیا ن لیگ کے وزرا،ٹکٹ ہولڈرزکوبھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پرفنڈز دئیے جائیں۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے مستقبل میں بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر قبول کرلیا ،وزارت عظمیٰ امید وار کیساتھ ہی کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی مشاورت ہو رہی ہے، وزیراعظم کے انتخاب کےساتھ ہی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
مزید برآں پارلیمانی لیڈر ن لیگ آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا آزاد کشمیر میں حکومتی تبدیلی کےلئے ایوان صدر کا استعمال درست نہیں ،،پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی،آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے،ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس نے آزاد کشمیر کی سیاسی تبدیلی پر سوالات کھڑے کردئیے،ایوان صدر کا استعمال سیاسی غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی ہے، فیصلہ پیپلز پارٹی ضرور کرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں۔
چودھری یاسین نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد،پیپلز پارٹی نے منظوری دے دی



















