اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر میں تبدیلی قریب،فارورڈ بلاک کے متعدد وزراپی پی میں شامل،حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری،صدر آصف زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ،حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ن لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دےدیا،کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہوں گے ، ممبران میں رانا ثنا،امیر مقام شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کےساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے ن لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی،وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنائی۔
دوسری جانب ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہان لیگ آزادکشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگیا تھا اپوزیشن میں بیٹھیں گے، پارلیمانی پارٹی فیصلے پر قائم ہے ،تبدیلی کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ،آزاد کشمیرعوام کے حقوق کے تحفظ کےلئے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنا بھرپورو مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔
دریں اثنا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلئے چند گھنٹے اہم ہیں،پی ٹی آئی آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے متعدد وزرا پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،وزرا نے فریال تالپور ،چودھری ریاض سے ملاقات کرکے پی پی میں شمولیت کااعلان کیا،چودھری یاسر، حسین، اخلاق، ارشد ،رشید ،ظفراقبال ملک ودیگر شامل ہیں،وزرا نے بلاول بھٹو ،آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا آزادکشمیر کی ترقی ،عوامی خدمت کیلئے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے،فریالپور نے رہنماﺅں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں مزید مضبوط ہوگئی،پی پی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ رہی ہے، سیاسی ومعاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،زرداری،بلاول کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان گروپ ،مہاجرین نشستوں کے 5 اراکین پیپلز پارٹی کےساتھ ہیں، 2ممبران کی حمایت خفیہ رکھی گئی ، دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کو 30 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔
بعدازاں فریال تالپور نے سندھ ہاوس اسلام آباد میں عشائیہ دیااور پاور شو کرکے اپنی عدد ی برتری ثابت کردی ، ،پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی، مہاجرین نشستوں ،بیرسٹر سلطان گروپ کے اراکین نے شرکت کی اورملاقات میں ووٹ کی یقین دہانی کرائی۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے دعویٰ کیا نمبر گیم مکمل کرلی،30 سے زائد اراکین اسمبلی ساتھ ، ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت بناسکتے ہیں۔
سابق چیئرمین سینٹ و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نے کہا ابھی واضح نہیں آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون ہوگا،مطلوبہ نمبر ہونےوالی جماعت کو حکومت بنانے کاحق ہے،چودھری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو پیپلزپارٹی کی کوئی غلطی نہیں ،سسٹم چلانا اور پارلیمانی نظام کو آگے لیکرچلنا ہے۔
نیئر بخاری نے کہا2022میں بھی آئینی طریقے سے حکومت ختم کی تھی اگر کوئی شخص اپنی جماعت سے الگ ہونا چاہتا ہے تو جبر سے نہیں روکا جاسکتا،جمہوری عمل میں جہاں بھی ملکی مختلف سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوں وہاں سیاست سے معاملات آگے بڑھتے ہیں۔
مزید برآں استعفیٰ یا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے انوارالحق نے مشاورت شروع کر دی ،واضح رہے آزاد کشمیر اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی مجموعی تعداد 52 ہے، پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کےلئے 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















