اسلام آباد،پشاور :(بیورورپورٹ)مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی انتقال کر گئیں،رفعت آرا علوی کے انتقال کی تصدیق مرحوم صحافی کی اہلیہ نے کی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ارشد شریف کی والدہ بہادر اور عظیم ماں تھیں،سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، مرحوم ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں



















