عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بھی بنچ میں شامل ہیں۔