اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئین کے مطابق کوئی سیاسی جماعت ملکی سلامتی اور وحدانیت کےخلاف کام کرے تو پرپابندی لگ سکتی ہے۔
آرٹیکل17 کے مطابق کسی سیاسی جماعت پرپابندی کی تصدیق تب تک نہیں ہوتی جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہ دے، حکومت پابندی فیصلے کے بعد 15 دن میں ریفرنس سپریم کورٹ کو ارسال کرتی ہے۔
آئین کے تحت رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر پابندی کا مکمل اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہو گا،الیکشن ایکٹ کی سیکشن 213 کے مطابق پارٹی تحلیل ہونے کے بعد پارلیمنٹ ،صوبائی اسمبلی یا مقامی حکومت میں اراکین باقی مدت کےلئے نااہل ہو جائیں گے۔
سیاسی جماعت پر پابندی آئین کے تناظر میں

















