پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ، فواد چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی،لازمی کہوں گا پاکستان نے کچھ عرصے میں بہت کامیابیاں سمیٹیں، خطے ،دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔

اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا76 سالہ تاریخ میں خواب تھا امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ساتھ ہوں،موجودہ حکومت کی سفارتی کامیابیاں پی ٹی آئی کےلئے نقصان دہ ہےں،ملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔