علیمہ پھر غیر حاضر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم
راولپنڈی ،لاہور:(بیورورپورٹ)علیمہ خان پھر غیر حاضر، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دےدیا۔
جج امجد علی شاہ نے سخت ریمارکس دئیے ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، حاضری ہرصورت یقینی بنائی جائےگی،عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بھی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب خصوصی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بھانجے شیر شاہ کی 5 اکتوبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی،عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔



















