ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ن لیگ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،ن لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 6 ضمنی حلقوں کےلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری ،پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا،مسلم لیگ ن نے پی پی 115 سے طاہر پرویز اور پی پی 116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

















