قتل وجبری گمشدگیاں،بنگلہ دیش میں15 اعلیٰ فوجی افسر وں کو جیل
ڈھاکہ:(مشرق نیوز)قتل وجبری گمشدگیاں، بنگلہ دیش کی عدالت نے 15 اعلیٰ فوجی افسروں کو حراست میں لےکر جیل بھیجنے کا حکم دےدیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق فوجی افسر شیخ حسینہ واجد حکومت کے دوران ہونےوالی جبری گمشدگیوں، خفیہ حراستی مراکز کے قیام اور حکومتی ناقدین کے قتل میں ملوث تھے،عدالت نے ضمانت درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنایا،پہلا موقع ہے بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے مقدمے میں اعلیٰ فوجی افسروں بشمول 5جنرلز کےخلاف باضابطہ الزامات عائد کیے گئے ، تمام ملزم فوجی انٹیلی جنس اور ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) سے وابستہ رہے ۔


















