مذہب کے نام جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا رہا سب کو پتہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے مذہب کے نام جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا رہا سب کو پتہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں کے معاملے پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ،پاکستان میں بھی جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی کئی دہائیوں سے جتھے تیار کرتے رہے اب ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔

وزیر دفاع نے کہاریاست کسی وقت کی ضرورت یا کسی اور جائز یا نا جائز ضرورت کے مطابق نہیں چلے گی،ہارڈ سٹیٹ بننا ہو گا، مذہبی انتہاپسند جماعت کا لوگوں کو مارنایااملاک کونقصان پہنچاناقابل قبول نہیں،فضل الرحمن کے کارکنوں کواسلام آباد جانے کےلئے تیار رہنے کے بیان کا مجھے علم نہیں، مولانا میرے لیے بہت قابل احترام ہیں اور میں مولانا پرکوئی بات کرنے سے گریز کروں گا۔