قومی ٹیم کا کپتان کون؟ ہیڈکوچ نے اجلاس بلانے کی سفارش کردی
لاہور:(سپورٹس رپورٹر)وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کپتان کے معاملے پر اجلاس بلانے کی سفارش کردی۔
ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر کہا کپتان پر فیصلے کےلئے سلیکشن و ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے،چیئرمین پی سی بی نے مائیک ہیسن کا خط سلیکشن و ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیا۔
دریں اثناپی سی بی نے کہاجنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز میں کپتان کون ہوگا ؟کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔



















