دوحہ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دوحہ میں امن مذاکرات ،پاکستان نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیاں روکنے کامطالبہ کردیا۔
امن مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں ،مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی وفد میں شامل ہیں، ملا یعقوب کی قیادت میں افغانستان کا اعلی سطح وفد بات چیت میں شریک رہا،پاکستان نے مطالبہ کیاافغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگرد کارروائیوں کو روکے۔
ادھر وزارت خارجہ نے کہا مذاکرات کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف ہونےوالی سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کےلئے فوری اقدامات اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے،پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، افغان طالبان قیادت بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرے ،پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کےلئے قابل تصدیق کارروائی کی جائے۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی ،بلوچ لبریشن آرمی جیسے دہشتگرد گروہوں کےخلاف کارروائی چاہتا ہے،قطر کی جانب سے ثالثی و مصالحتی کوششوں کی قدر کرتے ہیں،امید ہے مذاکرات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔
دوحہ میں امن مذاکرات،افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی روکے،پاکستان



















