اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔
اپوزیشن اتحاد کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے رہائش گاہ پر ملاقات کی،وفدکی سربراہی محمود خان اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے،اعلامیے کے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کو مبارکباد اورتحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی،سابق سینیٹر نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی،اعلان جلد کریں گے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل

















