حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں،اورنگزیب

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اور نگزیب نے کہاہے حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام و کارکردگی میں مزید بہتری کےلئے پرعزم ہے، حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں،سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

سینیٹر اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپمین سے ملاقات کی ،پاکستان کےلئے طویل المدتی ترقیاتی معاونت پر شکریہ ادا کیا،اصلاحات و معاشی ترقی کے ایجنڈے میں تعاون کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے کہا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ منصوبے کا مقصد منصوبوں کی نگرانی میں شفافیت ،کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب و نفاذ میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط کرنا ہوگا،فریقین نے پائیدار ترقی ،ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری کےلئے باہمی ترقیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔