وزیراعلیٰ کے پی کی سکیورٹی اجلاس میں عدم شرکت افسوسناک ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سکیورٹی اجلاس میں عدم شرکت افسوسناک ہے،عوام نے ٹی ایل پی کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔

ویڈیو بیان میں عطا تارڑ نے کہاوزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں ہونےوالے سکیورٹی اجلاس میںوزرائے اعلیٰ میں سے سہیل آفریدی موجود نہیں تھے،جب صوبے کی سکیورٹی ،عوامی تحفظ کی بات ہوتو ازحد ضروری ہے وزیراعلیٰ خود موجود ہوں،مزمل اسلم نے سہیل آفریدی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہاخیبرپختونخوا میں پولیس شہدا کے لواحقین کی مالی امداد کی جارہی ہے،اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے سوشل میڈیا پر تو آپ کی واہ واہ ہوجاتی ،سیاسی پوائنٹ سکورنگ بھی کرلیتے ہیں مگر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، صرف صوبے کے عوام ہی متاثر ہوں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا سکیورٹی اجلاس پر سیاست کھیلنا افسوسناک ہے مگر جب صوبے کی باری آئے گی تو وزیراعلیٰ ہمیشہ پیچھے رہ جائیں گے کیونکہ اجلاس میں بیٹھ کر بات کرنے پر یقین نہیں رکھتے،ملک بھر میں مارکیٹیں کھلی رہیں،سڑکوں پر رش رہا،لوگ شکر ادا کررہے ہیں غزہ معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ہر جگہ آواز اٹھائی،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں بہت سنجیدگی سے لیا جارہا ہے،عزت بڑھ گئی۔