شہباز،زرداری ملاقات،قومی معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)شہباز،زرداری ملاقات،دونوں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،ملاقات میں ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے دورہ مصر اور ملائیشیا سے آگاہ کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا ، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، شیری رحمن و دیگر بھی موجود تھے،صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ،دونوں رہنماوں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔