فضل الرحمن نے پاک افغان کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے پاک افغان کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کر نے کی پیشکش کردی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا افغان قیادت معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے،پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہئے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں،افغان وزیر خارجہ امیر متقی کے کشمیر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے، کشمیر پر پاکستان نے کتنی پالیسیاں بدلیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔
امیر جے یوآئی نے کہا کیا پاکستان اقوام متحدہ قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے ،کیا پیشرفت کی گئی،افغانستان کی انٹیلی جنس و دیگر عسکری صلاحیتیں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، افغانستان سے جو تقاضا کیا جاتا ہے دیکھا جائے وہ اس قابل بھی ہے،پاکستان عالمی معیار کی فوج و صلاحیت رکھتا ہے، ریاست کو سوچنا چاہئے کیا مغربی محاذ کھولنا کسی طرح درست جنگی حکمت عملی ہے؟۔

















