افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب،درجنوں افغان فوجی ، خوارج ہلاک

راولپنڈی :( )پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کرانا تھا۔

پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے ۔