پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔

اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی ماو¿نٹ البرس جبکہ 2020 میں جنوبی امریکہ کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔ پاکستانی کوہ پیما نے 2021 میں افریقہ کی کیلی منجرو اور 2022 میں شمالی امریکہ کی ماونٹ دینالی کو سر کیا تھا۔

2023 میں انہوں نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا جبکہ رواں سال کے آغاز میں انٹارٹیکا کی ماونٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔