وصی لاکھو ،عبدالصمد کاٹھیاواڑی کو ایران سے پکڑکر لائینگے،سندھ حکومت


کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے سرغنہ لیاری گینگ وار وصی لاکھو ،عبدالصمد کاٹھیاواڑی کو ایران سے پکڑکر لائینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی لاکھو ،عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں موجود ہیں،واپس لاکرعدالتوں میں پیش کیا جائے گا،سندھ حکومت نے ہمیشہ چاہا کراچی میں تاجر برادری کو محفوظ ماحول فراہم کریں، تاجروں کو بھتہ خوروں کی ملی دھمکیوں پر سپیشل انویسٹی گیشن ،ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائیاں کیں، چند روز میں 4 بھتہ خور مارے گئے ،3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا بھتہ خوری میں ملوث عبدالصمد کاٹھیاواڑی معاملات ایران سے آپریٹ کر رہا ہے، سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کےلئے خط بھی لکھا ، سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ویب پورٹل بنادیا ،تاجر برادری اپنی شکایات درج کراسکتی ہے،پنجاب میں موٹر وے پر 8گھنٹے تک ڈاکہ زنی کی کارروائی کی گئی، ڈاکو سرعام لوٹ مار کرتے رہے ،لوگوں کو مارا ،12 لوگوں کو اغوا بھی کیا ،کسی میں ہمت نہیں میڈیا پر چلائے،کچے کے ڈاکوﺅں کےساتھ نرمی نہیں کی جار ہی،گرفتاری دینے والے کرمنل کوعام معافی نہیں ملے گی،عدالتوں میں پیش کیاجائےگا۔