کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنےوالے نان فائلرز ریڈار پر آگئے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کریڈٹ کارڈ سے خریداری کر نے والے بھی ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ سے ماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ،انکم ٹیکس ریٹرن میں کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی،کمرشل بینکوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا شیئر کرنا شروع کر دیا۔

حکام کے مطابق کریڈٹ کارڈ اخراجات کے ذریعے نان فائلرزکی حقیقی آمدن کا پتہ لگایا جائےگا، ڈیڈ لائن گزرنے پرآن لائن ادائیگی یابزنس کرنےوالے نان فائلرزکےخلاف کارروائی ہوگی،کریڈٹ کارڈ کے ذریعے لاکھوں کے اخراجات کرنےوالوں کونوٹسزبھیجے جائیں گے، گوشوارے میں تمام بینک ٹرانزیکشنز کی درست معلومات دینا ضروری ہے۔