عمران خان نے علیمہ ،گنڈا پور کو بیان بازی سے روکدیا
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے علیمہ ،گنڈا پور کو بیان بازی سے روکدیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہابانی نے علیمہ خان ،گنڈاپور کو ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی سے روکدیا اور علی امین گنڈاپور کوملاقات کےلئے بلالیا ،وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔
عمران خان نے کہا ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں، آپس کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو رہا ہے،وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے انتظامی معاملات میں جس کو چاہے تبدیل کرے،عمر ایوب کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ۔



















