ایم کیو ایم کوکراچی ترقیاتی پیکیج پرجلد کام کے آغاز کی یقین دہانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاق نے کراچی ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ پیکیج پر جلد از جلد کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرےگا۔