پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سے اختلافات، خیبرپختونخوا کے 2وزرا نے استعفیٰ دےدیا،صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی ،صوبائی وزیر آبپاشی عاقب نے استعفیٰ تحریری طور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزرا کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہت پہلے ہٹانا چاہتے تھے،دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا استعفے توشروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے،سب کو پتہ ہے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کون کراتا ہے،عوام صوبائی حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ گنڈا پور سے اختلافات، خیبرپختونخوا کے 2وزرا مستعفی



















