راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور ،پاکستان نے ملکی ماہرین کا تیار کردہ فتح 4 گراونڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ،آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا،جدید ایویونکس ،نیویگیشنل سسٹمز سے لیس میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت ،بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
چیف آف جنرل سٹاف، پاک فوج کے سینئر افسروں،سائنسدانوں و انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا،صدر ،وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر افسروں، جوانوں، سائنسدانوں ، انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہافتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔
ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل”فتح4“ کا کامیاب تجربہ



















