پی ٹی آئی کی سپیکر ڈائس کے سامنےعوامی اسمبلی ،قراردادیں منظور
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کاقومی اسمبلی میں احتجاج،محمود اچکزئی کی قیادت میں سپیکر ڈائس کے سامنے اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔
اسد قیصر نے سپیکر کے فرائض سرانجام دئیے ،اراکین نے تقاریر کیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے پیش کی گئی قراردادوںکومنظور کرلیا گیا، قراردادوں میں کہاگیااسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،شمع جونیجو کی خفیہ دستاویزات تک رسائی دی جائے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی ،بشری کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا گیا۔
پی پی رہنما نوید قمر عوامی اسمبلی پہنچے توپرتپاک استقبال کیا اور تقریر کرنے کی دعوت دی گئی مگر کچھ دیر بعد ہی سپیکر آفس چلے گئے۔



















