پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم بنائینگے،بلال بن ثاقب
واشنگٹن :(بیورورپورٹ) وزیر مملکت کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو مشیر پیٹرک وٹ سے ملاقات کی،بلاک چین و ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کرپٹو و ڈیجیٹل اثاثوں میں پاکستان عالمی قیادت کےساتھ ہے، امریکہ ،پاکستان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہیں،پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت و جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔



















