نواز شریف جنیوا سے لندن کے بجائے پاکستان جائیں گے: خاندانی ذرائع

جنیوا (مشرق نیوز) سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے جنیوا سے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پہلے علاج مکمل کرانے کے بعد جنیوا سے لندن آنے کا پروگرام تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ جنیوا کے ہسپتال میں رہے، نواز شریف اب سرجری پروسیجر کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے ہفتہ کو لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔