چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ


لاہور: (خبر نگار) وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی کارروائیوں ،نقصانات کا جائزہ لیا،امدادی ، میڈیکل کیمپس ،خیمہ بستیا ں بھی گئے،ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان اور اے ڈی سی آر خالدعباس نے بریفنگ دی۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے متاثرین کوامداد و بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہااین ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی تنظیموں ،مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کےلئے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔