پاکستان ،ڈنمارک میں رعایتی قرض پروگرام کا معاہدہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ڈنمارک میں رعایتی قرض پروگرام کا معاہدہ ،دستخط ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ، ڈنمارک کی طرف سے ڈی ایس آئی ایف کی ایم ڈی ٹینا کلرپ ہاوسن اور ڈینسکے بینک کے ایم ڈی جیسپر پیٹرسن نے دستخط کئے۔

ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان ڈنمارک فریم ورک کے تحت پہلا قرض پروگرام ہے، ڈنمارک حکومت مشرقی فیصل آباد میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گی،پلانٹ روزانہ 3کروڑ 30لاکھ گیلن پانی صاف کرےگا۔