کوئی سمجھتا ہے میں ٹوٹ جاوں گا تو غلط فہمی ہے ،عمران خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کوئی سمجھتا ہے میں ٹوٹ جاوں گا تو غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاوں گا ،کچھ بھی کرلیںغلامی قبول نہیں ،27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پیغام دیاایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا ، رول آف لا ،جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا،بیرونی سرمایہ کاری میں کمی،پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا دھمکیاں دےکر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، پیشگوئی کررہا ہوں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، بات چیت کیلئے ہر راستہ اپنایا، جھوٹی گواہیوں پر 10،10سال سزائیں دی جارہی ہیں۔

عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت کی اب وقت ہے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اگر صحیح اپوزیشن نہ کی گئی تو آپ اپنی سیاسی قبریں کھودیں گے، 2،3سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا،ملک میں ہونے والے ظلم کی مثال نہیں ملتی۔