ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس شعبے میں سرمایہ کاری و اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کااظہار کردیا۔

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے، پولینڈ ،پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کےلئے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی ،وزیر خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔

پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ ، پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے،پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کےلئے اعلیٰ سطح کا سیاسی وفد بھیجےں گے،سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔