سزاوں کا اتوار بازار اب ختم ہونا چاہیے، ،بیرسٹر گوہر
پشاور: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے سزاوں کا اتوار بازار اب ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے نقصان پاکستان کاہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کوالیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل کیا ،عدلیہ سے امید وابستہ ہے، ریلیف ،انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کےساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، کسی بھی جج کو عدالتی امور سے روکا نہیں جاسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاعوام کا پہلے ہی عدلیہ سے کافی اعتماد اٹھ چکا ، سپریم کورٹ معاملے پر ایکشن لے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کریمنل کیسز جلد سنے جائیں،عوام مایوسی کے عالم میں ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں،عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو پی ٹی آئی کے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی۔



















