اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجویز کے باوجودعوام کو ریلیف دیا، فریٹ مارجن میں کمی کرکے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل پر2.21روپے فریٹ مارجن کم کرکے قیمت میں صرف2.78روپے اضافہ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق عالمی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزل نرخ میں 4 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے قیمت 2.78روپے بڑھائی ،ڈیزل پر پٹرولیم،کاربن لیوی برقرار رکھی گئی،پٹرول قیمت میں1.75روپے اضافہ تجویز کیا گیا مگر حکومت نے اتنا ہی فریٹ مارجن کم کرکے قیمت برقرار رکھی۔
عوام کو ریلیف کیلئے ڈیزل ،پٹرول کے فریٹ مارجن میں کمی

















