انتظامیہ کی نااہلی، رواں سال 50 سے زائد مسافر، مال بردار ٹرینیں حادثات کا شکار

لاہور(اپنے نمائندے سے)ریلویز انتظامیہ کی نا اہلی رواں سال کے ابتدائی 8ماہ میں 50 سے زائد مسافر اور مال بردار ٹرینیں حادثات کا شکار، ریلوے ٹریک مسائل کا مستقل حل نکالنے کی بجائے جگاڑ سے کام چلانے کا انکشاف ، حادثات سے لاکھوں روپے مالی نقصان سمیت متعدد افراد ذخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز کی طرف سے مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی کی خاطر انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کئے جانے کے باوجود بھی مسافروں کو سفری تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ پہلے 8ماہ یکم جنوری سے اگست و ستمبر 2025تک 50مسافر اور مال بردار ٹرینیں حادثات کا شکار ہوئی ہیں جو کہ اوسط ہر ماہ کے حساب سے 6سے 7ٹرینوں کو حادثات کا سامنا ہے جو کہ ریلویز انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت ہے جو کہ محفوظ سفر کو غیر محفوظ ظاہر کر رہا ہے جس سے عوام کا ریلویز پر اعتماد کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریلویز انتظامیہ ٹرینوں کے حادثات مے اسباب کا خاتمہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اس حوالہ سے پاکستان میں مختلف مقامات پر پٹری کے مسائل کو حل کو مستقل کرنے کی بجائے جگاڑ سے کام چلانا کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے حادثات کی روک تھام کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ اسکے علاوہ دیگر 3مختلف نوعیت کے حادثات بھی دیکھنے میں آئے ہیں جعفر ایکسپریس تخریب کاری کا شکار ہوئی اس کے علاوہ 21مئی 2025کو کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس ریلوے کراسنگ پر اینٹوں کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 15کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھی اسی ماہ 30مئی 2025کو رحمان با ابا ایکسپریس اسی طرح کے حادثہ کا شکار ہوئی جبکہ یکم جو ن کو پاکستان ایکسپریس کا بھی حادثہ ہوا جون کے دوسرے ہفتہ میں تین ٹڑینوں کا حادثات کا سامنا رہا خوشخال خان خٹک پٹری سے اتر گئی علامہ اقبال ایکسپریس بریک فیل ہوئی تھل ایکسپریس کار سے ٹکرا ئی اسی طرح 27مسافر اور 23مال بردار ٹرینیوں کے حادثہ سے متعدد مسافر ذخمی ہوئے اور محکمہ کو کروڑوں روپے کی مد میں مالی نقصان کا سامنا رہا ہے ریلویز انتظامیہ کا مسافر ٹرینز کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں منصوبہ بندی کا فقدان کا سامنا ہے مختلف ٹرینوں کے حادثات سے انسانی جانو کے ضیاع کی روک تھام میں ناکام ہے ر۔ یلویز انتظامیہ کی حکمت عملی انکوائریز ٹیمیں ابتدائی رپورٹس تک محدود حادثات کو شعبہ انجینئرنگ کی بجائے ڈرائیور ز ذمہ دار قرا مسافر ٹرینوں کا ڈی ریل ہونے کا سلسلہ نا تھم سکا شہریوں کے جان و مال کیلئے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے انتظامیہ مسافروں کو سستی سفری سہولیات کے وسائل کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ ہوا، اسلام آباد ایکسپریس حادثہ میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی 9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی 11 اگست گذشتہ رات موسیٰ پاک ایکسپریس رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ موسی پاک ایکسپریس رائیٹنگ میں ڈیریلمنٹ ہونے سے دو سے تین مسافر زخمی ہوئے چند روز قبل اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کا کو پٹری کا جوائنٹ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ ہوا 17اگست کو پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ڈی ریل ہونے سے لودھراں کے مقام پر حادثہ ہوا جس کی وجہ سے 6بوگیاں ڈی ریل ہوئیں جس سے ایک مسافر جاں بحق 21ذخمی ہوئے 11 ستمبر رینالہ خورد کے مقام پر دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ ڈرائیور شہید اور ایک شخص ذخمی ہوا تھا جو کہ ریلویز انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔