”چند خیمے،نیک خواہشات“،کے سواءکچھ نہیں ملا،کے پی حکومت
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا،امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہااین ڈی ایم اے کی جانب سے چند خیمے ، نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی،شہداءکے لواحقین کو 20 اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔

















