لاہور:(خبر نگار)برطانیہ کےلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ سے تھرڈ کنٹری آپریٹر TCOکی بروقت منظور ی نہیں لے سکی،ٹی سی او کی منظوری ملنے تک پروازیں چلائی نہیں جا سکتیں،پی آئی اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی تھرڈکنٹری آپریٹر TCO کے بروقت حصول میں ناکام رہی ، ٹی سی او کا نہ ملنا برطانیہ کےلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔
برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

















