اے سی جلالپور پیر والا فارغ،نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کریں گے:عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ناقص انتظامات پراے سی جلالپور پیر والا عہدے سے فارغ،پنجاب حکومت نے نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاسیلاب متاثرہ علاقوں میں نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا، ادائیگی حکومت کرے گی اب تمام پرائیویٹ کشتیاں حکومتی نگرانی میں چلیں گی،کہا جاتا ہے کوئی آیا ہی نہیں، کوئی مدد نہیں کی گئی، 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ملتان میں 139 کشتیاں عوام کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں، پنجاب سخت ترین آفت سے لڑ رہاہے،سوئپنگ بیانات دینا کوئی مدد کیلئے نہیں آیانامناسب ہے جب تک سیلاب زدگان کو گھر وںمیں دوبارہ بسا نہیں لیں گے سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا کو عہدے سے ہٹا کرمکرم خان کو مقرر کردیا،ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ میں حالات قابو میں ہیں، ٹیکنیکل کمیٹی نے ہیڈ محمد والا ،شیر شاہ کو بچانے کےلئے کہیں شگاف ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا،پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، اپنے وسائل سے سخت ترین آفت کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا گندم کی قیمت میں 700 روپے من کمی آئی، آٹے کے سرکاری نرخ پر ہر طرح عمل کرایا جائےگا، پنجاب میں گندم موجود ہے ،آٹے ،گندم کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، آٹے کی قیمت میں غیر منصفانہ اضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا،آٹے کی قیمت کو آویزاں کرنا لازمی ہے نہ کرنے پیرا فورس کوکارروائی کی ہدایت کردی۔

عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز کی گندم کے ایک ایک دانے پر نظر ہے،سعودی حکومت، شاہ فیصل ٹرسٹ کی جانب سے آنے والا امدای سامان متاثرین میں تقسیم کردیا، وزیراعلیٰ مریم نواز خود سیلاب متاثرین کیلئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کریں گی۔